دوران عدت عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح پر عون چوہدری گواہی دینگے

Uon Chouhdry during Imran Khan Nikah Photo Jang News 640x480
عون چوہدری عمران خان اور بشری بی بی کے کیس میں بطور گواہ اپنا بیان قلم بند کرائے گے۔ فوٹو: جنگ نیوز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کے کیس میں ایک اور نیا اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کے سابق ساتھی ہی گواہی دینگے۔

مردان ٹائمز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کے حوالے سے ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ زرائع کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے تیسرے گواہ کا بیان عدالت میں قلم بند کرانے کی تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق اس بار عدالت میں گواہی کے لئے عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری ہی اس کیس کے سلسلے میں عدالت میں اپنا بیان قلم بند کروائے گے۔ اُدھر عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کی بطور گواہ عدالت میں بیان قلم بند کرانے کے لیے درخواست تیار کر لی گئی ہے۔

اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری اپنی دستیابی پر یا کل ہی اپنا عدالت میں قلم بند کرائیں گے، ان کا بیان درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی قلم بند کرائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف گواہی دینے کے سلسلے میں عون چوہدری سینئر سول جج نصر مِن اللّٰہ بلوچ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
اس سے پہلے یعنی گزشتہ پیشی کے موقع پر نکاح خوان مفتی سعید جس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھوایا تھا، نے عدالت میں قلم بند کرا چکے ہیں۔ جبکہ عون چوہدری عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح میں بطور گواہ شامل تھے۔

بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کل سینئر سول جج نصرمِن اللہ بلوچ کی عدالت میں مقرر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں