حکومت مذاکرات کے لئے ہر وقت تیار ہے، رانا ثنااللہ

Rana Sana Ullah PMLN Photo Facebook
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا عجیب فیصلہ ہے کہ سیاستدان معاہدہ کرلیں تو الیکشن آگے بڑھا دیں گے، نہیں تو 14 مئی کو ہی ہوں، حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے اتنے متنازع ہوچکے کہ اعلیٰ عدلیہ کی اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بات آئینی اور قانونی طورپر بالکل بھی درست نہیں کہ عدالت قانون بننے سے پہلے روک دے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ 14 مئی کو الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے اگر ہوئے بھی تو انہیں کوئی تسلیم نہیں کرے گا، انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہمارا اصولی مؤقف ہے الیکشن ایک دن ہوں۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے جو پی ٹی آئی سے بات کرے گی، ہماری کوشش ہے 26 اپریل کو بیٹھ کر بات کریں۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ یہ اچھا ہوگا کہ اعلیٰ عدلیہ کے 15 ججز مل کر بیٹھ جائیں اور وہ آپس میں متفقہ فیصلہ کرلیں، ملکی صورتحال میں اگلے چند دنوں میں الیکشن کا انعقاد کرنا ناممکن نظر آتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں