کس کے سامنے جھکے اور کیوں جھکے، مولانا فضل الرحمان

JUI Molana Fazli Rahman doing speech Photo File 640x480
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جلسہ سے خطاب۔ فوٹو: فائل

ڈی آئی خان: جمیعت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے سختی سے انکار کیا ہے اور ان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں۔
ا
مردان ٹائمز کو ڈی آئی ٰخان سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟

پی ڈی ایم کے سربراہ نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کی حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں۔ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل کو نہیں مانتے۔ انھوں نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس نے ملک کو دیوالیہ کیا، اس سے مذاکرات کس لیے کریں؟

انھوں نے میڈیا نمائیندوں سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضہ ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں