منکی پاکس کی تین کیسز بیرون ملک سے کراچی میں رپورٹ

Monkey Pox Virus in Pakistan Photo Jang News 640x480
پاکستان میں منکی پاکس کے ۲۰ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فوٹو: جنگ نیوز

کراچی: بیرونِ ملک سے کراچی آنے والے مسافروں میں سے تین میں منکی پاکس کے مشتبہ کیسسز سامنے آئے ہیں۔

مردان ٹائمز کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان کے شہر کراچی میں آنے والے مسافروں میں سے 3 افراد میں منکی پاکس کے مشتبہ کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے اپنے گفتگو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ تینوں مسافروں میں اسکریننگ کے دوران منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔

غلام مرتضٰی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی مزید جانچ پڑتال آئسولیشن سینٹرز میں جاری ہے، اس دوران اگر مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی تو پھر ان مسافروں کو ایک سے دو ہفتے تک آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد، کراچی، پشاور اور لاہور سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ ڈاکٹر غلام مرتضٰی شاہ نے مزید کہا کہ ملک کی تمام ائیرپورٹس پر منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ہائی الرٹ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں