شمالی وزیرستان: دہشتگروں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

Pak Army Soldiers during Patroling in vehicles Photo Jang News 60x480
پاک فوج کے جوان گشت سیکورٹی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے گشت کے دوران۔ فوٹو: جنگ نیوز

شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگروں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

مردان ٹائمز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں خانیوال سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ سپاہی شکیل شفقت نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔ جبکہ ادارے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز پرُعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں