امریکہ کے ایران کے تین جوہری تنصیبات پر حملے، اب امن کا وقت ہے اور ایران کو جنگ ختم کرنے پر رضامند ہونا چاہیے، ٹرمپ

US President Donald Trump Photo Getty Images and BBC Urdu

تہران: امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فضائی افواج نے ایران کے تین اہم جوہری تینصیبات پر حملے مکمل کرلئے ہے جن میں فورڈو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔

مردان ٹائمز کو ایران سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ "عظیم امریکی مسلح افواج کو مبارک ہو. دنیا کی کوئی دوسری فوج ایسا نہیں کرسکتی.”

انہوں نے اپنے پوسٹ کے آخر میں پیغام دیا کہ اب امن کا وقت ہے! اور ایران کو اب جنگ ختم کرنے پر رٍضامند ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے تین اہم جوہری تینصیات کو نہایت کامیابی کے ساتھ حملہ مکمل کرلیا ہے جن میں فورڈو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیات شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی طیارے اب ایران کی فضائی حدود سے باہر جا چکی ہیں۔

ایران کے جوہری تینصیات پر امریکی حملے سے متعلق انھوں نے کہا کہ فورڈو کے مقام پر "بموں کا پورا پے لوڈ’ گرایا گیا تھا اور اس کے بعد تمام امریکی طیارے امریکہ واپس جا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکہ اور برطانیہ بضد، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل یا بنانے نہیں دیں گے.

اس حوالے سے دیگر میڈیا ایجنسیوں کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ٹو بمبار طیارے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ اس قبل میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ امریکہ کے بو ٹو سٹیلتھ طیاروں کو مبینہ طور امریکی جزیرے گوام کے علارے میں منتقل کرگیے تھے جس کے بعد اس حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ یہی طیارے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

ایران پر حملوں کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ امریکہ، اسرائیل اور تمام دنیا کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پرژکیان نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ایران کے جوہری پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں