افغان طالبان کی پیش قدمی جاری، تاجکستان کا افغان سرحد پر بیس ہزار فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

tajik army at afghan border 2

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کا نہایت تیزی سے پیش قدمی جاری ہے۔ جس کے دوران انھوں نے مزید کئی علاقوں پر قبضہ کر دیا ہے۔ طالبان کا تیزی سے پیش قدمی کو مدنظر رکھتے ہوے تاجک صدر کا افغانستان سے متصل سرحد پر 20 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔
باوصوق زرایع کے مطابق طالبان نے بدخشاں صوبے میں مزید کئی علاقوں کا کنٹرول سنبال لیا ہے۔ جب کہ افغان سیکورٹی کے اہلکار بغیر لڑے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ افغان سیکورٹی کے اہلکار بدخشاں صوبے کے قریب تاجکستان سرحد پار کرکے تاجکستان میں داخل ہو گئی ہے۔ جنگ میں تیزی کو دیکھتے ہوے کئی افغان خاندان بھی تاجکستان میں پناہ لینے کے لئے داخل ہوئی ہے۔
تاجکستان کے صدر نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوے عالمی برادری سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید یہ کہ اس نے اپنے پڑوسی ممالک کے صدور سے رابطہ کرکے سیکورٹی سے مطعلق میٹینگ بلانے کی سفارش کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں