بنکگلہ دیش آگ- فیگٹری مالک کو گرفتار کر لیا گیا

Bangladesh Factory Fires

ڈھاکہ: پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق معرات کو جس فیکٹری میں آگ لگی اور جس کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس فیکٹری کے مالک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے. ڈھاکہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ اس نے ہاشم فوڈز کے مالک اور اس کے چار بیٹوں کو گرفتار کر لیا ہے.
ہاشم فوڈز کے مالک اور اس کے چار بیٹوں کے گرفتاری ہفتہ کے روز سامنے آئی ہے اور اس کے علاوہ چار اور افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے. پولیس حکام کے مطابق کمپنی کا مرکزی دروازہ بند ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہویئں ہیں. جس کی وجہ سے بہت سے لوگ عمارت کے اندر پھنس کر رہ گئے تھے اور باہر جانے کا راستہ نہ مل رہا تھا.
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کمپنی میں بچے بھی متاثرین میں شامل تھے. ان بچوں سے لیبر کا کام لیا جاتا تھا. جس کی الگ سے تحقیقا ت ہو رہی ہے. اور اگر حکام نے بتایا ہے کہ اگر چائلد لیبر ثابت ہو جاتی ہے تو کمپنی کے مالک اور انسپکٹر کے خلاف قانونی کاراوئی کرے گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں