پچھلے 24 گھنٹوں میں طالبان دو صوبوں پر قابض

Taliban Captured two Provinces in Afghanistan

کابل: شدید لڑائی کے بعد طالبان نے افغانستان کے صوبہ نمروزکے زرنج اور جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے.
مردان ٹائمز کو افغانستان سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان کے صوبہ نمروزکے زرنج اور جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے. جس کے بعد اب گورنر ہاوس افغان طالبان کے قبضے میں چلے گئے ہے.
صوبہ نمروز کے نائب گورنر حاجی نبی براہوی نے ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ ایک گھنٹے کی شدید جھڑپ کے بعد طالبان نے صوبائی دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر اس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے. جس کے بعد اب گورنر ہاوس طالبان کے قبضے میں چلاگیاہے. شدید لڑائی کے بعد افغان فوج پسپا ہو کر ضلع دلارام تک محدود ہے گئی ہے.
دوسری طرف دو روز سے جاری گھمسان کی جنگ میں طالبان نے افغانستان کے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر بھی مکمل قبضہ کر لیا ہے. جس میں افغان صدر کے اہم اتحادی اور مشہور وارلارڈ عبدالرشید دوستم کا گھر بھی جلادیا ہے.
یاد رہے کہ 2016 میں بھی طالبان نے افغان صوبے قندوز کا کنٹرول حاصل کیا تھا. جس کو جلد ہی اتحادی افواج نے دوبارہ قبضہ کرلیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں