امریکہ نے بیس سال بعد کابل ایئرپورٹ حل کر دیا , امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل

Hamid Karzai Kabul Airport-400-640x480

واشنگٹن: امریکہ نے افغانستان کے کابل ا یرپورٹ سے انخلاء کا عمل مکمل کر دیا ہے، جس کی پینٹاگون نے بھی تصدیق کر دی ہے.
مردان ٹائمزکی رپورٹس کے مطابق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ فوجیوں نے افغانستان کا کابل ایئر پورٹ مکمل طور پر حل کیا ہے. یاد رہے کہ امریکی فوجیوں نے یہ ایرپورٹ بیس سال بعد حالی کر دیا ہے.
امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق امریکی حکومت نے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے کابل ائرپورٹ کو پیر اور منگل کے درمیانی شب خالی کردیاہے.
تفصیلات کے مطابق امریکی فوجوں کے انخلاء کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب وہاں پرکوئی امریکی فوجی نہیں ہے.
کابل سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ق کابل ایرپورٹ حالی ہونے کے بعد یہ ایئرپورٹ طالبان کے مکمل کنٹرول میں آ چکا ہے او اسی خوشی میں طالبان نے ایئرپورٹ پر ہوائی فائرنگ بھی کی ہے.
کابل ایئرپورٹ سے امریکی فوجیوں کا آخری طیارہ رات ڈیڑھ بجے وہاں سے پرواز کر گیا جبکہ ہی پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ بجے کا وقت تھا.
مردان ٹائمزکوکابل اور دوسری غیرملکی میڈیا سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق افغانستان میں کوئی بھی امریکی یا غیر ملکی فوجی موجود نہیں ہے. جبکہ دوسری طرف امریکہ نے افغانستان اپنی سفارتی عملےکوبھی مکمل طورپرنکال دیا ہے.
امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد انہوں نے القاعدہ اور اسامہ بن لادن کی تلاش میں افغانستان پر حملہ کیا تھا. جبکہ دوسری طرف طالبان کا موقف بھی بہت وضح تھا کہ پہلے اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے خلاف اسی واقعہ میں ملوث ہونے کی مکمل ثبوت پیش کیا جائے. جبکہ امریکہ اور اتحادیوں نے افغان طالبان کی اس موقع کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے افغانستان پر حملہ کیا جس کے جواب میں افغان طالبان نے بھی گوریلا طرز کی جنگ شروع کی اور اورامریکی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا.
جب امریکی حکومت پر عوام کی جانب سے اپنی فوجیوں کی افغانستان سے انخلاء میں اضافہ ہوا تو انھوں نے پاکستان کی مدد سے افغان طالبان کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچے. جس کے بعد دونوں فریقوں نے اس پر دستخط کیے. اور اسی معاہدے کی رو سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا عمل مکمل اور ممکن ہوگیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں