طالبان کا پنجشیر پر بھی قبضہ مکمل، پورا افغانستان طالبان کے قبضے میں آگیا

کابل: وادی پیجشیرپر طالبان کا قبضہ مکمل. پورا افغانستان طالبان کے زیرتسلط.
مردان ٹائمز کو کابل سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق طالبان کا پنجشیرپرقبضہ مکمل ہوگیا ہے. اور طالبان فاتحانہ انداز میں پنجشیر وادی میں داخل ہوگئے ہیں. جبکہ وادی سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق احمد شاہ مسعود اور سابق افغان نئب صدر امراللہ صالح کا بھی پنجشیروادی سے نکل کر فرار ہونے کی متضاد اطلاعات مل رہی ہے.بعض اطلاعات کے مطابق سابق نائب صدرافغانستان سے باہر فرار ہو چکے ہیں.
دوسرے طرف طالبان کے جنگجو پنجشیر وادی میں داخل ہو گئے ہیں. اور ان جنگجوں کا مزید پیش قدمی کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں. پنجشیر پر قبضہ مکمل ہونے کے بعد پورا افغانستان طالبان کے قبضے میں آ گیا ہے. اس بڑی دیوار کے گرنے کے بعد افغانستان پر طالبان کا قبضہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں