کرونا وائرس کا نیا ویرینت ‘اومی کرون’ سعودی عرب میں داخل

Covid-19-test-in-saudi-arabia

ریاض: عرب میں ممالک میں سعودی عرب پہلا مُلک ہے جس میں کرونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ‘اومی کرون’ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے.
مردان ٹائمز کو ریاض سے حاصل ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ‘اومی کرون’ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے. اس طرح سعودی عرب وہ پہلا عرب مُلک بن چکا ہے جس میں یہ نیا ویریئنٹ داخل ہوا ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا ایک شہری شمالی افریقی ملک میں مقیم تھا جو کہ اب سعودی عرب میں واپس آیا ہے. اس کے بعد اس سعودی شہری کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں اومی کرون کا نیا ویریئنٹ پایا گیا. اس کے بعد ان سے ملنے والے دیگر مسافروں سمیت عملے کے دیگر ارکان کو بھی قرینطینہ کردیاگیا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا نیا ویرینت ‘اومی کرون’ سعودی عرب میں داخل
مزید اطلاعات کے مطابق اُدھر سعودی عرب میں اومی کرون کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کے محکمہ صحت نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی ہے. یہ ہنگامی پریس کانفرنس اب سے کچھ دیر بعد میں نشر کی جائے گی.
سعودی عرب نے کیا حفاظتی اقدامات کئے ہین؟
سعودی عرب میں کرونا کا نیا ویریئنٹ سامنے آنے کے بعد سعودی حکومت نے کئی ممالک پر براہ راست پروازوں پر پھر سے پابندی عائد کی ہے. واضح رہے کہ ان سعودی عرب حکومت کی جانب پابندی کی ضد میں آنے والے ممالک میں وہ تمام افریقی ممالک شامل ہیں جن میں اومی کرون کا ویریئنٹ وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے.
دوسری جانب سعودی عرب نے کل سے پاکستان، مصر، بھارت، برازیل، انڈونیشیا اور ویتنام سے آنے والی براہ راست پروازوں پر جو پابندی عائد کی گئی تھی اس کو اُٹھانے کا اعلان کیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں