ماسکو: روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان یوکرین کے معاملے پر طویل فون کال، ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے لگے.
مردان ٹائمز کو ماسکو سے تازہ ترین خبروں کے مطابق روس کے صدر پیوٹن اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان 50 منٹ پر مشتمل ایک طویل فون کال منعقد کی گئی جس میں یوکرین کا مسئلہ زیر بحث آیا.
طویل دورانیے کی فون کال کے دوران دونوں صدور نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دے دی. امریکی صدر کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی پر روسی صدر بھی سیخ پا ہوگئے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو منقطع کرنے کی دھمکی دے دی.
روسی صدر نے کہا کہ روس پر کسی قسم کی اقتصادی پابندی سے گریز کیا جائے اور اس کے سخت تنائج سامنے آیے گے. فون کال کے دوران امریکی صدر نے روس پر زور دیا کہ علاقے میںکشیدگی کو کم کیا جائے. اس موقع پر امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر روس، یوکرین میں مزید مداخلت سے گریز نہیںکرتا تو مغربی ممالک سخت اور فیصلہ کن جواب دیں گے.
یوکرین کے مسئلے کے حوالے سے امریکا اور روس ایک دوسرے پر کشیدگی کو ہوا دینے کے الزامات عائد کر رہے ہیں. تاہم روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست ٹیلی فونک رابطہ ہے. لیکن اس کے باوجود امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین کے معاملے پر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے.
Menu