سی آئی اے پر امریکی شہریوں کی جاسوسی کا الزام

CIA Logo 640x480
فوٹو: ٹویٹر

واشنگٹن: دو امریکی سنیٹرز نے امریکی سی آئی اے پر الزام لگایا ہے کہ یہ ایجنسی بغیر اجازت کے امریکیوں کی جاسوسی میں مصروف ہے.
مردان ٹائمز کو واشنگٹن سے تازہ ترین خبروں کے مطابق دو امریکی سینیٹروں نے امریکہ کے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) پر الزام لگایا ہے کہ یہ ایجنسی بغیر اجازت کے امریکی شہریوں کی جاسوسی کررہی ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق دو امریکی سینیٹرز جن کے نام مارٹن ہینرک اور رون وائیڈن بتایا جاتا ہے نے سی آئی اے پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنے ایک نئے پروگرام کے زریعے امریکی شہریوں کے بغیر اجازت اور وارنٹ کے ‘خفیہ طور پر’ نگرانی کی ہے.
دونوں سینٹرز نے ایک خط کے زریعے امریکی انٹیلجنس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خفیہ پروگرام کی تفصیلات کو ظاہر کیا جائے. سی آئی اے کے 1947 کے چارٹر کے رو سے ملک کے اندر جاسوسی ممنوع ہے، جبکہ نیشنل سیکورٹی ایجنسی اور سی آئی اے کو صرف بیرون ممالک میں جاسوسی کی اجازت ہے.
اس حوالے سے ایڈوڈسنوڈن نے 2013 میں امریکی حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ اور فون کالز کے زریعے ایک بڑے پیمانے پر نگرانی کے پروگرام کے حوالے سے معلومات منظرعام پر لائے تھے.
مخصوص لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے امریکی خفیہ ایجنسی نے اس پروگرام کے زریعے لوگوں کی ذاتی تصاویر، ای میلز، فون کالز اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کرلی ہے. جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق اس پروگرام میں جن لوگوں کی جاسوسی کی گئی ان میں سے 90 فیصد ‘عام امریکی شہری’ تھے. اور یہ بچارے عوام ایک ایسے جال میں پھنس کر رہ گئے جو نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے کسی اور کے لئے بنایا تھا.
امریکی خفیہ ایجنسی کی طرف سے اس پروگرام کا نام پرزم رکھا گیا ہے، لیکن بعد میں ایک امریکی عدالت نے اس کو غیرقانونی قرار دیا تھا. تاہم گزشتہ سال حکومت کے ایک نگران ادارے نے امریکہ کے خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے ایک بار پھر اس طرح کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی دو کوششیں کی ہیں. ان دو سینیٹرز کا کہنا ہے کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کی کیوں اور کس حد تک نگرانی کی جارہی ہے.
اُدھر سی آئی اے کے ترجمان نے بی بی سی کو جمعے کے دن ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘کسی بھی قانونی طریقے سے معلومات جمع کرنے کے دوران، سی آئی اے غیرارادی طور پر ان امریکی شہریوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرسکتی ہے جو غیر ملکیوں سے رابطے میں ہیں’.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں