ماسکو: روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرینی فوفی گاڑیوں نے روس میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پر انھیں نشانہ بنایا گیا.
مردان ٹائمز کو ماسکو سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روس کے فوجیوں اور سرحد پر موجود محافظوں کی طرف سے یوکرین کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا. روس نے الزام عائد کیا ہے کہ ان یوکرینی فوجی گاڑیوں نے روس میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی.
اس حوالے سے روس کی فوج کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 بجے کے قریب 2 یوکرینی فوجی گاڑیوں میں سوار 5 افراد نے جاسوسی اور تخریب کاری کی غرض سے روس میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پر روسی افواج نے نہایت ہی مستعدی کا مظاہرہ کیا اور متعلقہ گاڑیوں کو تباہ کردیا.
یہ خبر بھی پڑھیں: یوکرینی سرحد سے فوج ہٹانے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، امریکہ
روس کی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گاڑیوں میں موجود تمام افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ اس تصادم میں کوئی بھی روسی فوجی ہلاک یا زحمی نہیں ہوا ہے.
دوسری جانب یوکرین نے اس خبر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں یوکرین کی کوئی فوج موجود ہی نہیں ہے.
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اپنی عروج پر پہنچ چکی ہے. دوسری طرف مغربی ممالک روس کی طرف سے حملے کی وارننگ بھی جاری کئے ہوئےہیں. تاہم روس کی طرف سے کئی مرتبہ اس قسم کے منصوبے کی تردید سامنے آیا ہے.
Menu