یوکرین کا روسی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

Blas in Ukraine Air 640x480
فوٹو: فائل

کیف: یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے دارلحکومت کیف میں روس کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے.
مردان ٹائمز کو یوکرین کی دارالحکومت کیف سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ پر حالات انتہائی کشیدہ ہے، اور روس اپنے فضائی جنگی طیاروں اور میزائل نظام کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے شہروں کو نشانہ بنا رہا ہے.
اُدھر یوکرین کی وزارت داخلہ کے مطابق یوکرین نے روس کے فوجی طیارے کو دارالحکومت کیف میں نشانہ بنا کر مار گرایا ہے. طیارے کا ملبہ عمارت پر گرنے سے پوری عمارت کو آگ لگ گئی ہے. واضح رہے کہ اس طیارے کو یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف میں نشانہ بنایا گیا ہے.
مزید خبروں کے مطابق یوکرین میں روسی فوجی کاروائی جاری ہے اور دارالحکومت کیف میں کئی دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں ہیں. روسی حملوں کی وجہ سے ہزاروں افراد اس کی زد میں آئے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف جانے کی تیاریاں کررہے ہیں. اُدھر یوکرین کی دارالحکومت کیف میں حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں. اس کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے رات بنکرز میں گزاری ہے.
دوسرے جانب یورپی یونین، جاپان، آسٹریلیا کی جانب سے بھی روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ممالک نے روسی بینکوں، کمپنیوں اور روس کے اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کردی گئی ہے. اس کے علاوہ مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی کا اعلان بھی سامنے آیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں