روس کی فوج یوکرین کی اہم شہر خارخیو میں داخل، غیرملکی میڈیا

Russian Troops in Ukraine

کیف: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوجیں یوکرین کی اہم شہر خارخیو میں داخل ہوگئی ہیں، جبکہ روس کی طرف سے نوواکاخوفکا پر بھی قبضے کا دعویٰ.
مردان ٹائمز کو یوکرین سے ملنے والی تازہ ترین صورتحال کے مطابق یوکرین کی حکومت نے کل پیر کی صبح تک دارالحکومت میں کیف میں کرفیو نافذ کردیا ہے. اس دوران حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام شہری اپنے اپنے گھروں میں رہے. حکومت کے مطابق ایسے تمام شہری جو اس دوران گلیوں میں دکھائی دئے انھیں حکومت کی جانب سے دشمن تصور کرکے مار دیا جائے گا.
اُدھر یوکرین میں مقامی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ روسی فوجیں یوکرین کے دوسرے اور بڑے شہر خارخیو میں داخل ہوگئی ہیں. تازہ ترین خبروں کے مطابق روسی افواج کئی جانب سے یوکرین کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں. یوکرین کے اس شہر کے گلیوں میں دونوں افواج کے درمیان شدید دست بدست لڑائی جاری ہے اور روسی افواج کو یوکرین کی فوج کی طرف سے ‘سخت مزاحمت’ کا سامنا ہے.
اُدھر کیؤ کے ایک مضافاتی علاقے بوچا میں لڑائی نے شدت اختیار کرلی ہے. یہ علاقہ کیؤ شہر کے شمال مغرب کی طرف واقع ہے. سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہے جس سے واضح طور پر پتا چلتا ہے کہ روس کے بکتربند گاڑویوں سے فائرنگ ہورہی ہے. اس کے علاوہ روسی فوجیوں کو بھی بوچا کی گلی کوچوں میں گزرتے دیکھا جاسکتا ہے.
اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی فوجی گاڑیوں نے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مرکز تک گھس آئی ہیں. لڑائی کی وجہ سے حکام نے عوام سے پناہ گاہوں میں رہنے کی اپیل کی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں