کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے افغان آرمی کی بھارت میں فوجی تربیت پر راضی ہوگیا ہے اور ایک بیان میںکہا کہ ہمیں افغان ارمی کی بھارت میں تربیت پر کوئی مسئلہ نہیں ہے.
مردان ٹائمز کو کابل سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان وزیرخارجہ عبداللہ یعقوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان ارمی افسروں کی بھارت میں عسکری تربیت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے.
افغان وزیرخارجہ عبداللہ یعقوب نے کہا ہے افغان آرمی افسران کی بھارت میں عسکری تربیت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے. انھوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں کوئی مسئلے کی بات نہیں ہے۔
افغان وزیر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ ہم بھارت سمیت خطے کی دیگر تمام ممالک کے ساتھ اچھے اور مستحکم سفارتی تعلقات چاہتے ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ سفارتی اور سیاسی تعلقات کی بنیاد پر ہی بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات کے بارے میں آمادہ ہوں گے۔
افغان وزیرخارجہ عبداللہ یقوب نے مزید کہا کہ کہ بات پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے. انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں افغانستان میں طالبان حکومت دنوں ممالک کے دوطرفہ معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔
Menu