امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی کی تائیوان کا دورہ کرنے پر چین کی سنگین نتائج کی دھمکی

Nancy Pelosi Photo Facebook 640x480
امریکی ایون نمائیندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی۔ فوٹو: فیس بُک

بیجنگ: چین نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہونگے۔
مردان ٹائمز کے مطابق چین کی حکومت نے امریکہ کو دھمکی دی ہے اگر امریکہ کے ایوان نمائیندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تواس کے نہایت ہی سنگین نتائج برآمد ہونگے اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کوبھی شدید نقصان پہنچائے گا۔
میڈیا میں ایسی ٰخٰبریں آرہی ہے کہ امریکی ایوان نمائیندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان کا ممکنہ دورے کرنے والی ہیں۔ میڈیا پر ان خبروں کے آنے کے بعد چین کی حکومت اس پر شدید مشتعل ہوگیا ہے جس نے وائٹ ہاؤس کو بھی شدید جغرافیائی سیاسی مخمصے میں الجھا دیا ہے۔ یہ مخمصہ کتنا بڑا مسئلہ ہے؟
میڈیا پر ان خبروں کے آنے سے چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر سپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کرنے کا پروگرام ترک نہ کیا اور اس کو اسی طرح جاری رکھا تو اس کے ‘سنگین نتائج’ برآمد ہوں گے۔ امریکی ریاستی نظام میں اسپیکر کا عہدہ امریکی صدر اور اس کے بعد نائب صدر کے عہدے کے بعد سب سے بڑا عہدہ ہے۔ جبکہ امریکہ کی ایوان نمائیندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سنہ 1997 کے بعد سے اس جزیرے کا سفر کرنے والی اعلیٰ ترین امریکی سیاست دان ہوں گی۔
واضح رہے کہ امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن، کے درمیان تائیوان سے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک مشترکہ حمایت موجود ہے اور 35 سال پر محیط کانگریسی کیریئر کے دوران، سپیکر پلوسی چین کی ایک بھرپور نقاد رہی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی ایوان نمائیندگان کے اسپیکر نینسی پلوسی نے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے حوالے سے چین کی شدید مذمت کی ہے اور تائیوان کے جمہوریت کے حامیوں سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ نینسی پلوسی نے سنہ 1989 کے قتل عام کے متاثرین کی یاد منانے کے لیے بیجنگ میں تیانن مِن سکوائر کا دورہ بھی کیا ہے۔
تائیوان جانے کے لئے امریکی ایوان نمائیندگان کے اسپیکر نینسی پلوسی کا اصل مقصد اپریل میں تائیوان کا دورہ کرنا تھا لیکن کووڈ 19 کے ٹیسٹ کے مثبت آنے کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ امریکی ایوان نمائیندگان کے اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان جانے کی سفر کے حوالے سے مزید تفصیلات پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم انھوں نے گزشتہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘ہمارے لیے تائیوان کی حمایت کا اظہار کرنا اہم ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں