چین نے روس کی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کردیا

China and Russia Joint Millitary Drills in Russia Photo Financial Times 640x480
چینی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔ فوٹو: فائنانشل ٹائمز

بیجنگ: چین کے وزارت دفاع اور فوجی حکام نے باضابطہ اعلان کردیا ہے کہ وہ روسی فوجی مشقوں میں حصہ لینگے۔
مردان ٹائمز کے مطابق چینی وزارتِ دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین کی فوج روس میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔
اس حوالے سے چینی وزارتِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روس کے ساتھ فوجی مشقوں میں شمولیت روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔ چین کے وزارتِ دفاع نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ روس کے ساتھ ان فوجی ان فوجی مشقوں کا مقصد دیگر ممالک کی فوج کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا اورپائیدار کرنا ہے۔
مردان ٹائمز کو اس سلسلے میں روس سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق روس میں مشترکہ فوجی مشقیں 20 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہیں گی۔
روس میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کے حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق ان مشقوں میں بیلا روس، بھارت، منگولیا، تاجکستان اور دیگر ممالک کی فوج بھی حصہ لے گی۔
دفاعی ماہرین کے کہنا ہے کہ روس اور چین فوج کے درمیان رواں سال یہ دوسری اہم فوجی مشقیں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں