دوحہ: امریکی حکام اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، اور خیال رہے کہ یہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد اعلیٰ امریکی حکام اور طالبان کے درمیان پہلی ملاقات ہے۔
مردان ٹائمز کو دوحہ سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور طالبان وفد کے درمیان قطر کی دارلحکومت دوحہ میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق اس ملاقات میں سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور محکمۂ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کی ہے جس میں طالبان حکومت کے اعلیٰ حکام بشمول طالبان انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق بھی شریک تھے۔
اس حوالے سے امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام اور طالبان وفد کے درمیان ملاقات گزشتہ روز (ہفتے کو) دوحہ میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں القاعدہ کے سینئیر رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں افغانستان میں ان کی ہلاکت کر ہوئی تھی۔
Menu