لندن: برطانیہ کے مختلف حصوں میں اس سال شدید برف باری کی وجہ سے فضائی اور زمینی سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور کئی جگہوں پر کئی فٹ برف پڑا ہے۔
مردان ٹائمز کو برطانیہ سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق ملک کے کئی حصوں سمیت گلو سٹر شائر میں شدید برفباری کی وجہ سے سڑک پر برف کے باعث کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ گاڑیوں کے ٹکرانے کی وجہ سے متعلقہ علاقے میں سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
بعض زرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانیہ کے علاقے گلوسٹر شائر میں ڈرائیورز اپنی گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مردان ٹائمز کو دوسرے علاقوں سے جو اطلاعات آرہی ہیں اس کے مطابق کینٹ اور ویسٹ مڈلینڈز میں ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوگئیں ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ اور گیٹ وک ایئر پورٹ کے رن ویزہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
اسی طرح برطانوی دارلخلافہ لندن سے مردان ٹائمز کو جو تازہ ترین خبریں موصول ہوگئیں ہے اس کے مطابق شدید برفباری کے باعث لندن کا ٹرافلگر اسکوائر فاونٹین بھی جم گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے چند دن پہلے محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا۔
Menu