نئی دہلی: بھارت میں ہولی کے دوران ہندؤوں انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان عورتوں پر تشدد کیا گیا اور نعرے کسے گئے، جو کہ مسلمانوں کے لئے ایک ڈراونا خواب بن گیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے لئے زندگی گزارنا روز بروز مشکل ہورہا ہے۔ اس حوالے سے بھارت کے مشہور صحافی اشوکسوان نے ایک سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ہندؤوں انتہاپسند ہولی کے دوران مسلمان عورتوں پر ظلم کرتے ہیں۔
Holi has become nightmare for a woman in India. If you are a foreigner or Muslim, ‘consent’ becomes a Western concept! pic.twitter.com/dEqHwSrPkC
— Ashok Swain (@ashoswai) March 10, 2023
بھارتی صحافی نے مزید لکھا کہ بھارت میں ایک خاتون کے لئے ہولی ایک ڈراونا خواب کیسے بنا ہوا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ اگر آپ مسلمان ہیں یا کوئی غیرملکی ہے تو رضامندی آپ کے لئے ایک مغربی تصور بن جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں تقریباً تمام اقلیتوں کے لئے ہندؤوں کی طرف سے زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے اور کوئی بھی اقلیت ان کی ظلم اور جبر سے بچ نہیں سکتا اور نہ ہی اپنی مرضی کے مطابق آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرسکتا ہے۔