نئی دہلی: بھارت کے نامور یوٹیوبر پرم جوت سنگھ نے ایک یوٹیوب ویڈیو کے زریعے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کرلیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق بھارت کے مشہور اور نامور یوٹیوبر پرم جوت سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پرایک یوٹیوب ویڈیو کے زریعے مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ یہ مشہور یوٹیوبر پہلے سکھ مذہت کے پیروکار تھے اور اس یوٹیوبر کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے ہے۔ یوٹیوبر نے اپنے ویڈیو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ میں پہلے اسلام کے علاوہ تمام مذاہب کا احترام کرتا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میرا اس سے پہلے اسلام کے بارے میں میرا تصور بالکل غلط تھا اور میں اس مذہب کو صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی سے منسلک سمجھتا تھا۔
انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو میں مزید کہا کہ پھر میں نے اسلام کے بارے میں تحقیق کرنا شروع کی اور اس مذہب کے بارے میں بہت سی نئی باتیں جانیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد آہستہ آہستہ میرے اسلام کے بارے میں خیالات بدلنے لگے۔
جیسے ہی پرم جوت سنگھ اپنے چینل پراسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، انکے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ان کے کچھ مداحوں نے ان کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ کچھ نے مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے۔
تاہم مسلمان کمیونٹی کی طرف سے بھارتی یوٹیوبر کے اس فیصلے کا والہانہ خیرمقدم کیا گیا اور اُنہیں صحیح راستے پر گامزن ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
Menu