مدینہ منورہ: سعودی عرب کے معزز شہر مدینہ منورہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلا اونٹوں سے لدے ٹرک کو بہا لے گیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں آج کل شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے نے اونٹوں سے لدا ہوا ٹرک بہا لے گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے وہاں پر شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی تھی۔ مدینہ منورہ میں شدید بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے اونٹوں سے لدے ٹرک کو بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا جس کی بہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے القصیم کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ادھر سعودی عرب کی دارالحکومت ریاض میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
Menu