بھارت میں خالصتان کے حامی اور وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ امرِت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا

Amart Paal Singh Khalistan Supporter Photo Getty Images 640x480
انڈیا حکومت نے امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں خالصتان تحریک کے حامی اور ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کوانڈیا کے حکومت نے گرفتار کر لیا ہے۔

مردان ٹائمز کو انڈیا سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق انڈین حکومت نے بھارت میں خالصتان تحریک کے حامی اور وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے جس کی گرفتاری کی تصدیق پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران نے کی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی پنجاب پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ماہ سے مفرورخالصتان تحریک کے حامی سربراہ امرت پال سنگھ کو جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کے گاؤں موگا کے روڈے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے مزید کہنا ہے کہ ایک حصوصی طیارے کے زریعے پولیس انھیں آسام کے ڈبرو گڑھ لے جا رہی ہے۔

امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد پنجاب پولیس نے شہریوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پنجاب پولیس نے لوگوں سے مزید کہا ہے کہ وہ کوئی بھی جعلی خبر شیئر نہ کریں اور شیئر کرنے سے پہلے خبر کی تصدیق کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں