امریکی کانگرس میں اسلام کو عظیم مذہب ماننے کی تاریخی قرارداد پیش

Quran The Greatest Book on the World Photo File
اسلام کو ایک عظیم مذہب تسلیم کرنے کے سلسلے میں امریکی کانگرس میں ایک قرارداد پیش کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: اسلام کو ایک عظیم مذہب تسلیم کرنے کے حوالے سے امریکی کانگرس میں ایک تاریخی قرارداد پیش کی گئی ہے، جس میں اسلام کو عظیم مذہب ماننے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق امریکی کانگرس میں اسلام کو ایک عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے سلسلے میں ایک قرارداد پیش کی گئی۔ یہ قرار داد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔

امریکی کانگرس میں اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے سلسلے میں پیش کیے جانے والے قرارداد کے تائید کنندگان میں کانگریس ممبران الہان عمر، راشدہ طلیب اور آنڈرے کارسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کانگرس میں پیش کیے گیے قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ ’اسلام‘ کا مطلب ’خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا‘ اور ’امن‘ ہے۔

اس سلسلے میں بعض عالمی زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔

اس تاریخی قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کی تعداد 35 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں