خون ریزی سے بچنے کے لیے لیے افغانستان کو چھوڑا ہے

Ashraf Ghani

تاجکستان: لاکھوں افراد کو لقمہ اجل ہونے سے بچانے کے لیے یے صدارت سے مصطفی ہوگیا ہوں، اگر ایسا نہ کرتا تو لاکھوں لوگ اس تصادم میں مارے جاتے.
سابق افغان صدر اشرف غنی نے یہ بات اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر عین اس وقت کہی ہے جب طالبان صدارتی محل میں داخل ہو رہے تھے. انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے یہ فتح بندوق اور تلوار کے ذریعے سے حاصل کی ہے. اب افغان عوام اور ملک کی حفاظت کی ذمہ داری طالبان کی ذمے ہے.
انہوں نے افغانستان چھوڑنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ قدم افغان عوام اورملک کو تباہی سے بچانے کے لیے اٹھایا ہے.
سابق افغان صدر اشرف غنی نے مزد کہا کہ "تاریخ میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ غیر نمائندہ قوتوں کو تمام اختیارات دئے جائیں، اب طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ بات ثابت کرے کہ وہ افغانستان کے تمام لوگوں، قومیتوں، طبقات اور افغان بہنوں اور بیٹیوں کو تحفظ فراہم کریں گے تاکہ لوگوں کے دلوں کو فتح کر سکے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں