واشنگٹن: امریکی حکام کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے حال ہی میں چین سے یوکرین کے خلاف فوجی امداد طلب کرلی ہے.
مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس نے چین سے فوجی مدد طلب کرلی ہے. اس حوالے سے امریکہ کے حکام نے کئی خبررساں اداروں کو خبر دی ہے کہ روس نے یوکرین میں فوجی مداخلت کے بعد ماسکو نے چین سے جوجی امداد طلب کرلی ہے.
دوسری جانب واشنگٹن میں موجود چینی سفارتخانے کے مطابق بیجنگ کا یہ ماننا ہے کہ جنگ قابو سے باہر نہ ہوجائے. اُدھر روس نے یاوریو کے فوجی اڈے پر 30 میزائل داغے ہیں جس سے یوکرین کے کم از کم 35 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں. یوکرین کے وزارت داخلہ اور دفاع نے بھی اس حملےمیںہلاکتوں کی تصدیق کی ہے.
واضح رہے کہ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے اور روس کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کردیا جائے گا اس کے بعد ہی مذاکرات ہونگے.
Menu