بعض عناصرپاک – افغان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- معید یوسف

moeed Yousaf

اسلام آباد: پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی افغان عہدیداروں پر شدید تنقید.
پاکستان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر افغانستان میں بعض ایسے عناصرموجود ہیں جوپاکستان اور افغانستان کے باہمی تعلقات کوخراب کرنے کی مستقل کوشش میں لگے ہوئے ہیں.
معید یوسف کے مطابق ایسے عناصر سر عمران خان کے عوام پر مسلط کیے گئے ہیں. معید یوسف نے یہ بات ایک ٹویٹ کے زریعے کہی جس میں اس نے کہا کہ "پاکستان افغانستان میں ایک جامع اور سیاسی تصفیے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بالکل پرعزم ہے. انھوں نے مزید بتایا کہ اسی جزبے کے تحت پاکستان کے وزیراعظم نے افغان صدرسے حال ہی میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے”.
پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیرنے مزید بتایا کہ غلط اور بیوقوفانہ بیانات سے ان لوگوں کو افغانستان میں ہر روز ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ بیان انھوں نے افغانستان کے بعض عہدیداروں کی جانب سے افغان حکومت کے امن عمل اور اس میں پاکستان کے ارادے اور کردارکے متعلق دیے گئے تنقیدی بیانات کے جواب میں دیا.
معید یوسف کے مطابق افغانستان میں چند مٹھی بھر ایسے عناصر موجود ہیں جو پاکستان اور افغاستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی مستقل کوشش کررہے ہیں. انھوں نے مزید بتایا کہ ہم ان مٹھی بھر عناصر کے زہریلے زہنوں کو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب نہیں ہونے دیں گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں