افغانستان میں ناکامی پرپاکستان کو مرودالزام ٹھرانا غلط ہے

اسلام آباد: افغانستان مٰیں افغان حکومت اور نیٹو افواج کی ناکامی پر پاکستان کو الزام دینا غلط ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ ہم افغان امن عمل کے معاون ہے ضامن نہیں. اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت کے الزامات کویکسر مسترد کرتے ہویے کہا کہ افغانستان میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان پر الزامات لگانا بلکل غلط ہے.
وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ الزامات کی بجائے پائیدار امن کے لئے آگے بڑھا جائے. انھوں نے کہا کہ افغانستان میں ہمار کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان افغانستان میں کسی فوجی قبضے کے حق میں ہے. انھوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل خود افغان عوام اور قیادت نے مل بیٹھ کر نکالنا ہے.
انھون نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان نے امن کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا. پریس کانفرنس سے خطاب میں اس شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کوبھی شدید خطرہ لاحق ہوگا، اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے. وزیر خارجہ نے کہا کہ دشمن کی آنکھوں میں پاکستان اور افغانستان کی امن ہمیشہ سے کھٹکتا ہے. لیکن ہمیں نہایت ہوشیاری سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں