آگرہ ملاکنڈ: سماجی کارکن محمد ذادہ شام کے وقت گھر جارہاتھا کہ نامعلوم موٹر سایکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا.
مردان ٹائمز کو ملاکنڈ آگرہ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق آگرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد زادہ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا. وہ شام کے وقت کھر واپس جارہاتھا کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آکر اندھا دُھند فائرنگ کرکے قتل کردیا.
واضح رہے کہ مقتول محمد زادہ نے کچھ دنوں پہلے علاقے کے مسجد میں مععقد کھلی کھچہری سے اپنے خطاب میں ضلعی حکام اور پولیس افسران پر کھلی تنقید کی تھی. وہ منشیات کے خلاف بھی نہات سرگرم تھے اور ہر موقع پر انھوں نے جرائم کے خلاف اُٹھائی تھی.
محمد زادہ کے قتل کے بعد ان کی لاش کو عام شاہراہ پر رکھی گئی اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا. اس دوران علاقے کے عوام کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی.
Menu