چیف جسٹس تعیناتی، جسٹس عمر عطا بندیال نے عہدے کا خلف اُٹھا لیا

Justic Umar Atta Bandyal Take Oath 640x480

اسلام آباد: پاکستان میں جسٹس عمر عطا بندیال نے پاکستان کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا، صدر عارف علوی نے ان سے حلف لیا.
مردان ٹائمز کے مطابق ایوان صدر میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا. اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا.
چیف جسٹس کے حلف برداری کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء، سپریم کورٹ کے ججز صاحبان، مسلح افواج کے سربراہان اور وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی. چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی حلف اُٹھانے کے بعد سپریم جوڈیشنل کونسل بھی تبدیل ہوگئی ہے. یاد رہے کہ عمر عطاء بندیال سپریم جوڈیشنل کونسل کے چیئرمین بن گئے ہے.
واضح رہے کہ سپریم جوڈیشنل کونسل میں جسٹس قاضی عیسیٰ، جسٹس مقبول باقر، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز احسن شامل ہیں. جبکہ جوڈیشنل کمیشن میں اٹارنی جنرل سمیت وزیر قانون، جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی اور پاکستان بار کونسل کے نمائیندے ایڈوکیٹ اخترحسین شامل ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں