ایک اور سنگ میل، پاکستان میں عدالتی کاروائی کی لائیو سٹریمنگ ہوگی

Court-hammer-640

اسلام آباد: پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں عدالتی کاروائی کی لائیو سٹریمنگ شروع کی جائیگی.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کاروائی کی لائیو سٹریمنگ شروع کی جائیگی.
اس حوالے مزید تفصیلات کے مطابق پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالتی کاروائی کو تجرباتی بنیاد پر ایک محدود پیمانے کے حساب سے براہ راست دکھایا جائے گا.
واضح رہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اسکے بعد ویب سائیٹ پر عدالت کی کوئی بھی کاروائی براہ راست دیکھ سکے گے. عدالت کی کاروائی کو براہ راست نشر کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے آئی ٹی محکمے نے چیف جسٹس کی عدالت میں نظام نصب کردیا ہے. جس کے بعد عدالتی کاروائی کو براہ راست دیکھ سکے گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں