اس وقت پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے لیکن ہم نے گھبرانا نہیں ہے، وزیراعظم

PM Shahbaz Sharif 640x480
وزیراعظم میاں شہباز شریف، فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا ہے، لیکن ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انھوں نے پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک دیا ہے. اس کے علاوہ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ "اللہ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کو ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے. وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دعا ہے یہ عید پاکستان کو ان شدید مشکلات سے نجات دلائے، آج یومِ عید ایک خاص دن سے بڑھ کر بے مثال اتحاد و یگانگت کا ایک خاص موقع ہے، آج گلہ کرنے کا نہیں گلے ملنے کا دن ہے، قوم کے یک قالب ہونے کا دن ہے اور مل کر مسکرانے کا دن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ اس وقت پاکستان شدید معاشی بحران اور خطرات کا سامنا ہے، لیکن ہمیں ان سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، محنت، دیانت سے یہ مشکلات کم ہوں گی. انھوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے محنت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، حکومت کا حصہ تمام متحدہ جماعتیں مل کر مسائل کا حل نکالیں گی.
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کو جو بھی مشکلات درپیش ہیں ہم ان مشکلات کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انھوں نے کہا کہ اس میں آپ سب کی دعائیں اور تعاون کی ضرورت ہے، میں اپنی انتہائی محنتی قوم سے جلد خطاب کروں گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بھی بات کی اور کہا ہم لوڈ شیڈنگ کی عذاب سے قوم کو نجات دلانے کے لیے اپنی کوشش کر رہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں. انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستانی عوام آنے والے دنوں میں ملکی حالات میں بہتری دیکھیں گے۔
ایک اور ٹویٹ میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اپنے دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر اور اس کے علاوہ پاکستانی وفد کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان گہرے روابط اور تعاون کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں. انھوں نے ٹویٹر پوسٹ میں مزید کہا کہ "کنگ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو عید کی مبارک باد”۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں