پاکستان میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر

Heat Wave in Pakistan 640x480
شدید گرمی کی وجہ سے لوگ نہر میں تیر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں موسمیات کے محکمے کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 سے 40 درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان ہوسکتا ہے جبکہ محکمے نے آئندہ چند روز میں مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان بھر میں ان دنوں شدید گرمی کا لہر جاری ہے اور اوپر سے لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر معمولات زندگی شدید متاثر کی ہے. محمکہ موسمیات کے محکمے نے پاکستان میں آئندہ چند روز تک مزید گرمی کی پیشگوئی کردی ہے.
مزید تفصیلات کے مطبق محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقے ان دنوں گرمی کی شدید لپیٹ میں رہیں گے. محکمے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں آئندہ تین سے چار روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور کہا ہے کہ آئیندہ تین چار دنوں میں گرمی کی شدت میں آضافہ ہوگا۔
موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09 رہنے کا امکان ہے. محکمے نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے ز یادہ رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ جیکب آبد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے. اس کے علاوہ سبی 46 ڈگری اور لاہور اور گوجرانوالہ میں بدستور 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں