لاہور ہائکورٹ نے صحافی عمران ریاض کے خلاف بغاوت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا

Anchor Imran Riaz Khan Photo File 640x480
صحافی عمران ریاض خان۔ فوٹو: فائل

لاہور: لاہور کے ہائکورٹ کی جانب سے سماء نیوز کے سابق صحافی عمران ریاض کے خلاف بغاوت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق لاہور ہائکورٹ نے سماء نیوز کے سابق صحافی عمران ریاض کے خلاف بغاوت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے. اس حوالے سے لاہورکے ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض خان کے خلاف بغاوت کے مقدمات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر معززعدالت نے صحافی عمران ریاض خان کے خلاف بغاوت کے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب 12 بجے تک ریکارڈ پیش کریں۔
ادھر دوسری جانب صحافی عمران ریاض خان نے اپنے درخواست میں بیان کیا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں میرے خلاف بغاوت کے متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے بھر میں میرے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں ان سب کی مجھے تفصیلات فراہم کی جائیں۔
صحافی عمران ریاض کے خلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ نے 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں