خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ، دو اہلکار شہید

Polio Team with Police Person during Polio Campaign Photo Dawn News 640x480
پولیو مہم کے دوران پولیو ورکران اور پولیس اہلکار۔ فوٹو: ڈان نیوز

ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیوٹیم کی حفاظت کرنے والے دو پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
مردان ٹائمز کو ٹانک سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم نئی آبادی میں بچوں کو پولیو مہم کے دوران حفاظتی قطرے پلانے والی ایک پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کرکے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور نثار اور پیر رحمان نامی اہلکارموقع پر ہی شہید ہو گیے ہیں۔
اس حوالے سے ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرنے والی پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے دو پولیس اہلکار موقعے پر ہی شہید ہوئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: برطانیہ نے 10سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا
ٹانک پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی طرف سے پولیس کی بھاری روانہ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹانک میں دس روزہ پولیو مہم پیر کے دن سے شروع ہوئی تھی، جو کہ 24 اگست تک جاری رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں