سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا سیلاب متاثرین کے لئے ا کروڑ روپے عطیہ کا اعلان

Sardar Dost Mazar Photo Facebook 640x480
دوست محمد مزاری نے سیلاب زدگان کے مدد کے لئے ایک کروڑ روپنے نقد دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فیس بک

لاہور: پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے حالیہ بارشوں اور اس کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ایک کروڑ روپے دینے کا بڑا اعلان کیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان میں ہونے والے حالیہ شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے چاروں صوبوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی عوام جو اندرون ملک ہو یا بیرون ملک کی طرف سے چندہ اور عطیات کی شکل میں امداد بھیجی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے بھی دل کھول کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے بڑے امداد کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی طرف سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے ایک کروڑ روپے نقد امداد کا اعلان کرتا ہوں.’


انھوں نے ٹویٹر پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں یہ امداد الخدمت فاونڈیشن کے زریعے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں پاکستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے چاروں صوبوں میں سیلاب آیا ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر انسانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں