اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے کہا ہے کہ نواز جیسے چور اور الطاف حسین جیسے دہشتگرد سے میر موازنہ نہ کرو۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے کہا ہے کہ اُن کا موازنہ نواز شریف چور اور الطاف حسین دہشتگرد سے نہ کرو۔ انھوں نے یہ بات اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کہ ’’پہلے الطاف حسین، پھر نواز شریف، پھر آپ، مائنس ون کا فارمولہ کب تک چلتا رہے گا؟‘‘ کے جواب میں کہی۔
اس موقع پر ایک اور صحافی نے بھی عمران خان سے ایک سوال کیا کہ ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ سابق امریکی سفارت کار سے آپ کی ملاقات ہوئی ہے۔
انسداد دہشگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ایک اور صحافی نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب گزشتہ ہفتے کتنی ملاقاتیں ہوئیں؟ اس کے جواب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پتہ نہیں اور بھی کیا خبریں ہیں؟
عدالتی پیشی کے موقع پر ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب! آج آپ کتنے خطر ناک ہوں گے؟ اس کے جواب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے صحافی کو جواب دیا کہ بہت، بہت۔
Menu