پیمرا کی جانب سے اعظم سواتی پر ہر قسم کی پابندی عائد

Azam Swati PTI Leader 640x480
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعظم سواتی پرہر قسم کی پابندی لگا دی گئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی پر ہر قسم کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرامز نشر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی چینل نے پیمرا آرڈر کی خلاف ورزی کی تو اس متعلقہ ٹی وی چینلز کا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس کے معطل کر دیا جائے گا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کل یعنی 26 نومبر بروز جمعہ کو راولپنڈی جلسے میں ملکی اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے۔
یاد رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو آج صبح وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انکو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے ملکی اداروں کے خلاف متنازع بیان دینے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملکی اداروں کے خلاف مسلسل بیان بازی پرتحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں