عمران خان کو ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی استعمال کیس میں بچانے کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی نے بل منظور کرلیا

Imran-Khan Using KP govt helicopter Photo Khyber News 640x480
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے غیرقانونی استعمال کیس میں بچانے کے لئے بل منظور کر لیا۔ فوٹو: خیبرنیوز

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوااسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت نے اپوزیشن کی شدید مخالفت کےباوجود ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظور کرلیا ہے، جسکے بعد کوئی بھی عمران خان سے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق نہیں پوچھ سکے گی۔
مردان ٹائمز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومتی پارٹی نے اسمبلی میں عمران خان کی ہیلی کاپٹر سے متعلق بل منظور کرلیا ہے جس کے تحت 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرکے استعمال سے متعلق ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان سمیت کسی سے بھی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔
جس وقت خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہیلی کاپٹرکے استعمال سے متعلق بل کو شق وار طریقے سے منظور کر رہا تھا اس دوران اسمبلی میں موجود اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے. اس دوران اسمبلی میں موجود تمام اپوزیشن ارکان نے صوبائی سپیکرکے ڈائس کا گھیراؤ کیا اورپاکستان تحریک انصاف کے خلاف این آر او نامنظور کے نعرے لگائے۔
مزید تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومتی پارٹی کی جانب سے منظور کردہ بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کااعلان کرتے ہوئے شدید نعرے لگائے اور احتجاج کیا۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں اور ان کو دیگر مراعات دینے سے متعلق بل بھی منظور کرلیا ہے۔
دوسری جانب نیب کے چیئرمین آفتاب سلطان نے پبلک اکاونٹیبلیٹی کمیٹی (پی اے سی) کو ہیلی کاپٹر کیس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال پرپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے 7 کروڑ روپے کی ریکوری کرنی ہے۔ انھوں نے پی اے سی میں میٹنگ کے دوران مزید کہا کہ ہیلی کاپٹرکیس میں مجموعی طور پر34 کروڑ 70 لاکھ کی ریکوری بنتی ہے، انھوں نے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 166 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا اور وہ اس وقت وزیراعظم بھی نہیں تھے۔
نیب کے چئیرمین آفتاب سلطان کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو عمران خان کی غیر قانونی ہیلی کاپٹراستعمال پر پی اے سی نے نیب کو ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پی اے سی نے نیب کو مزید کہا تھا کہ وہ عمران خان سمیت ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال میں ملوث دیگرافراد سے ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھے۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی نے عمران خان کو بچانے کے لئے بل پیش کیا اور منظور بھی کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں