مجھے امپورٹڈ حکومت کھبی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان کا دعویٰ

PTI Chairman Imran Khan Interview with Gaurdian about Maloon Salman Rushdie photo File 640x480
پی ٹی آئی چئیرمین نے گارڈین کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ غیرضروری اور بلاجواز تھا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے امپورٹڈ حکومت کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے امپورٹڈ حکومت کھبی گرفتار نہیں کرسکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کی ہے۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں۔ پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ فواد کی گرفتاری کے بعد کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اب کوئی شک نہیں کہ پاکستان بنانا ریپبلک بن چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو اس طرف بڑھنے سے روکا جائے جہاں سے واپسی نہیں۔
توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دینے والے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ 22 کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان نے اس موقع پر مزید کہا کہ ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں