کراچی: کراچی میں ایک خاتون نے ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کے ساتھ سڑک بدتمیزی کرتے ہوئے لوگوں کے سامنے دھکے دیے ، اور پھر ایک زوردار تھپڑ بھی مارا اور اسٹک چھیننے کی کوشش بھی کی ۔
مردان ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کراچی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کے ساتھ بدتیمیزی کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے۔ خاتون نے نہایت ہی بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک ڈی ایس پی کو سڑک پر لوگوں کے سامنے ایک زوردار تھپڑ بھی رسید کیا اور ان سے سٹک چھیننے کی کوشش بھی کی۔
کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نے خاتون کی گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کی وجہ سے روکا تھا۔ اس حوالے سے متاثرہ پولیس اہلکار نے کہا ہے کہ بدتمیز خاتون نے اگر چہ میری وردی نہیں پھاڑی تاہم اس دوران میرا چشمہ ٹوٹ گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ خاتون نے مجھے 4 سے 5 تھپڑ اور گھونسے مارے۔
میں اس عورت کو کُتیا لکھونگی تو مُجھ پر اینٹی فیمینسٹ ہونے کا لیبل لگ جائے گا۔ لیکن ایسی کُتیاؤں کو پکڑ کے سڑک ہی پر چھترول کرکے پولیس والے کے اسالٹ کا پرچہ درج کر دینا چاہئیے۔ یہ گرفتار کیوں نہیں ہُوئی ابھی تک؟ pic.twitter.com/FZwpXQxTHx
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) February 2, 2023
کراچی ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ خاتون کے معافی مانگنے پر پولیس افسر نے اسے معاف کردیا ہے تاہم وردی میں موجود افسر سے ہاتھا پائی پر قانونی کارروائی ضرور عمل میں لائی جائے گی۔ کراچی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔