صدر مملکت عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

Khwaja Asif Interview Photo File 640x480
خواجہ آصف پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ خواجہ آصف سوشل میڈیا کے زریعے پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی پرشدید برس پڑے، اور انھوں نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ عارف علوی صاحب اپنی آئینی اوقات میں رہیں، الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں اور سیاست نہ کریں۔


پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ "صدرمملکت عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، عارف علوی یاد رکھیں وہ صدر کے عہدے پر 2018 کی سلیکشن کے نتیجے میں قابض ہوئے”۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیرداخلہ خواجہ آصف نے عارف علوی کو اپنی آئینی اوقات یاد دلانے کے لئے ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی شیئر کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں