ملکی سیاسی صورتحال کے باعث وزیرخزانہ نے امریکہ کا دورہ منسوخ کردیا

Ishaq Dar Finance minister Photo Jang News 640x480
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو: جنگ نیوز

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی غیریقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے امریکہ کا متوقع دورہ منسوخ کردیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کی غیریقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکہ کا متوقع دورہ منسوخ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے 10 اپریل سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
اس حوالے سے حکومتی ذرائع کے کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا دورہ امریکا ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دورہ امریکا کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں