اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نائب سربراہ شاہ محمود قریشی نے چئیرمین عمران خان نیازی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کارکنان سے احتجاج کی اپیل کی ہے، اور کہا ہے کہ پوری قوم سڑکوں پر نکلیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق تحریک انصاف کے نائب سربراہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارٹی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری پر کارکنان احتجاج کی کال دی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ’چئیرمین عمران خان کی گرفتاری نامنظور۔ پوری قوم فی الفور سڑکوں پر نکلے۔‘
چئیرمین عمران خان کی گرفتاری نامنظور ۔
پوری قوم فی الفور سڑکوں پر نکلے۔— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 9, 2023
مزید خبروں کے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ’شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی جو عمران خان صاحب نے بنائی تھی وہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔‘