جڑانوالہ: قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف پرتشدد احتجاج کے نتیجے میں متعدد گرجا گھر نذر آتش

Fire Added to Christen temple in Jaranwala Tehsil Photo File
دو ملعون مسیحی افراد نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے خلاف احتجاج کے دوران گھرجاگروں کو آگ لگا دی گئی۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: قرآن پاک کے مبینہ بے حرمتی کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین بے قابو ہوکر مسیحی برادری کے آبادی پر حملہ آور ہوگئے۔

مردان ٹائمز کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں دو ملعون مسیح افراد کی طرف سے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے مسیحی آبادی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد مقامی گرجا گھروں نذرِ آتش کر دیے گئے ہیں۔

مشتعل مظاہرین کی طرف سے کرسچین کالونی کے علاوہ سرکاری عمارتوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں