مردان: ضلع مردان کے ذیلی علاقے پار ہوتی میں خون کی خولی کھیلی گئی اور گھر کے اندر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق ضلع مردان کے علاقے بارہوتی میں گھر کے اندراندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے مقامی پولیس افسران کا کہنا ہے کہ مقتولین میں میاں بیوی، والدہ، 4 سال کا معصوم بیٹا اور بھانجا شامل ہیں۔
مردان سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر ملزم کی لاش بھی ملی ہے، تاہم ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ اسے مارا گیا ہے یا خودکشی کی ہے۔
مردان پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں، فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔