وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا ہنگامہ ہیز اجلاس آج ہوگا

National Assembly Session
فوٹو: فائل

اسلام آباد: دونوں جانب سے متضاد دعوے کئے جارہے ہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو سرپرائز دینے کا اعلان کیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا ہنگامہ ہیز اجلاس آج ہوگا. اس اجلاس میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی.
مزید تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا یہ اجلاس آج صبح گیارہ بجے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا. اس اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ کو اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ایجنڈے میں بھی شامل کیا گیا ہے.
عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے اپوزیشن رہنماء شہباز شریف، بلاول بھٹو، آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے پارلیمنٹ ہاؤس مین پہنچ گئے ہیں. اسکے علاوہ دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی قومی اسمبلی پہنچ رہے ہیں.
اُدھر مردان ٹائمز کو اطلاع ملی ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کےدوران ہنگامہ آرائی کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے. زرائع کے مطابق دونوں جانب سے اگر پارٹی کارکنان پہنچ گئے تو اس صورت میں کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔
زرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ حکومتی کارکنان کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے قومی اسمبلی کے اراکین پر حملہ ہوسکتا ہے. رپورٹس کے مطابق اگر اپوزیشن اور دیگر منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ’لوٹا، غدار، بکاؤ‘ کی آوازیں کسی تو اس صورت میں تصادم کا شدید خطرہ پیدا ہوسکتا ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حکومت عدم اعتماد کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے. وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور خصوصی طور پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے. سیکورٹی کو زیادہ موثر بنانے کے لئے شہر اقتدار میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کردی گئی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں